بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد: جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت ہوگئی۔

خصوصی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔