بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کی 33نشستوں پرانتخابات 16مارچ کوہوں گے ،شیڈول جاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔ ،الیکشن کمیشن کی جانب سے  جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری کو ہوگی

ضمنی الیکشن کن حلقوں میں ہوگا؟

الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔