اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سیاسی واقعات پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے پیغام جاری کیا۔
وقار یونس نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ ‘میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا’۔
سابق کپتان نے لکھا کہ کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔
As always Proud of you Skipper💪🏿. What a Master stroke @ImranKhanPTI @PTIofficial #NoConfidenceMotion Crushed. #GameChanger #BornLeader #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/qE00vvXLAw
— Waqar Younis (@waqyounis99) April 3, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔