بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوئی نادرن گیس کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے

اسلام آباد(ممتازنیوز ) سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر امجد ممتاز اور ڈپٹی چیف انجینئرکاشف سلیم بٹ نے الخدمت آفس کا دورہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدرسید احسان اللہ وقاص اور سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری سے ملاقات کی۔ معزز مہمانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آفس کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد میں الخدمت کی کوششوں کو سراہا اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیےایک کروڑ(دس ملین) کا چیک بھی پیش کیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت کا سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں ری ہیب لیٹیشن آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوئی نادرن گیس پراجیکٹ لمیٹڈ کے انسانیت دوست جذبے کو سراہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ دیگر کارپوریٹ سیکٹر زبھی مشکل کی اس گھڑی میں الخدمت پر اعتما د کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن اور گرم بستروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔