بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول، یورپی ممالک نے دوہرا اپنارکھا ہے ، مشاہد حسین

اسلام آباد( ممتاز نیوز)سینیٹر مشاہد حسین سید نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ کا تعلق اسلاموفوبیا سےہے، اسلاموفوبیا کا معاملہ صرف سویڈن اور نیدر لینڈ تک محدود نہیں ،، ایسے واقعات فرانس ،ہنگری ،ڈنمارک ودیگر یورپی ممالک میں بھی سامنے آچکے ہیں اور اس حوالہ سے یورپی ممالک کا دوہرا معیار ہے، ہولوکاسٹ کا نام لینے پر جیل میں بھیج دیا جاتا ہے، اس پر اظہار رائے کی آزادی کی یاد نہیں آتی۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئےمشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کا سینیٹ پہلا ایوان ہے جس نے قرآن مجید کی بےحرمتی اور اسلامو فوبیا کے معاملے کا نوٹس لیا ہے ، اس مسئلے کا تعلق ہمارے مذہبی جذبات سے ہے اور حکومت اور اپوزیشن اس پر متحد ہیں ،مشاہد حسین نے کہا کہ دیگر ملکوں میں اسلامو فوبیا کا سبب ریاست کی پشت پناہی سے نہیں بلکہ بعض انتہا پسند عناصر اس میں کارفرما ہیں لیکن بھارت اور اسرائیل میں اسلامو فوبیا کو ریاستی پشت پناہی حاصل ہے ۔انہوں نے مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 9فلسطینیوں کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی فلسطینی مسلمانوں سے نفرت کا اظہار ہے ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حوالے سے اقدامات کی بی بی سی کی ڈاکومنٹری چشم کشا ہے ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام بھارت سے زیادہ محفوظ ہے، اسلامی ممالک کو اسلامی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگانے کی مذمت کرتا ہوں۔