بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معیشت کے قاتل،عوام کے مجرم کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے،90 روز میں کرپشن ختم کرنے، ایک لاکھ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کی بڑھکوں کا کیا ہوا ؟ معیشت کو آگ لگائی، مہنگائی کی تباہی پھیلائی اور آج معیشت کی بات کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہئے۔
عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب بشری اور فرح پنجاب اور ملک کا ہر عہدہ رشوت لے کر بیچ رہی تھیں ،آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے خوف نہ آیا،یہ بتائیں 2018 میں ڈالر کتنے کا تھا؟ آٹا چینی کی قیمت کیا تھی؟ پٹرول اور فی یونٹ بجلی کی قیمت کیا تھی؟
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خوف آپ کو اپنے جرائم سے آرہا ہے،خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب قومی خزانے پر آپ ڈاکے ڈال رہے تھے ،خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب توشہ خانہ اور سرکاری عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں ،فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی ”آزادی“ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے ،معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔