اسلام آبا د : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے ملاقات کی ، اہلیہ فواد چودھری حبہ فواد نے صدر مملکت کو فواد چودھری کی گرفتاری اور عدالت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد چودھری کی اہلیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔









