قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر انہیں شاندار کیریئر پر مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ آپ نے کھیلوں میں خواتین کو امید دی۔ اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا اس پر مجھے بہت زیادہ فخر ہے۔ آپ نے بہت لوگوں کو متاثر کیا۔۔ لاجواب کیرئیر بہت بہت مبارک ہو۔
– You are the much needed hope for all the women in sports. Super proud of you for all you have achieved in your career. You're an inspiration for many, keep going strong. Many congratulations on an unbelievable career… pic.twitter.com/N6ziDeUGmV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 27, 2023
خیال رہے کہ آج آسٹریلین اوپن 2023ء کے مسکڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور روہن بھوپنا کو برازیل کی جوڑی نے شکست دی، آخری میچ میں شکست کیساتھ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
ثانیہ مرزا اپنے کیریئر کے آخری گرینڈ سلم میں شکست پر آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچی تو کورٹ میں موجود سب لوگ ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے۔ ثانیہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔









