بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف سے اسکواش لیجنڈجان شیر خان کی ملاقات

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے جان شیر خان جو کہ آٹھ مرتبہ عالمی چیمپئن اور چھے مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں , کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور آپ کے خاندان نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ; پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعظم کو اسکواش کے فروغ کے لئے اپنی حالیہ سرگرمیوں بارے آگاہ کیا جنھیں وزیراعظم نے سراہا۔ جان شیر خان ان دنوں اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔