کراچی(ممتازنیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوکی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ معلوم نہیں کس غریب کی پٹائی ہورہی ہے اور میرا نام استعمال کیا جارہا ہے۔اپنے ویڈیوبیان میں نبیل گبول نے کہاکہ گزشتہ روزپی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دیوار پھلانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے بدلے لینے کےلئے کسی اور کی ویڈیو ویڈیو لگاکر میرا نام نے لے رہے ہیں،واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں ایک شخص کو لوگ پیٹ رہے ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہےکہکیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیاسری لنکا بن گیا پاکستان ،ورنگی ٹاون بنارس میں سردار نبیل گبول کے کپڑے پھاڑ دی گئے اور بھاگنے پر مجبور پر پتھراؤں اب ایک ایک کو چُن کر مارینگے گے عوام کی رائے۔
Banaras ke ilaqe main nabil gabol ki petaye ke manazir pic.twitter.com/sTX2dH9lRM
— Aman (@Aman73571877) January 27, 2023









