بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان بزدار حکومت میں 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی، رپورٹ

لاہور: آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی، معاملے پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق غائب ہونیوالی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021ء کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26 ہزار 350 من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22 من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی۔