بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی سینئر بیوروکریسی میں رات گئے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

لاہور(ممتازنیوز)نگران حکومت نے پنجاب کی سینئر بیوروکریسی میں رات گئے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلےکئے ۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، ساہیوال، فیصل آباد، گجرات،ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا۔
کمشنر لاہور عامر جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چودھری علی رندھاوا کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔کمشنر ملتان اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔عامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ۔کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔لیاقت علی چھٹہ کو کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ناصر محمود بشیر کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔کمشنر گجرات احمد کمال مان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا اور کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔شعیب اقبال کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔کمشنر فیصل آباد محمد شاہد نیاز کو تبدیل کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا۔