بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری کاجسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمافواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پولیس نے فیصلے کیخلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کردی ،درخواست میں مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے کر فوادچودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعاکی گئی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کے فیصلے کو چیلنج کیاگیا،سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا،کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ۔