بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کے آنے سے پارٹی منظم اور مضبوط ہوگی، راناتنویر حسین

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی پاکستان آنے سے پارٹی مزید منظم اور مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں وہ الیکشن مہم میں حصہ لے گی اورہم بھاری اکثریت سے پنجاب اور قومی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتیں گے ۔ رانا تنویر حسین مریم نواز کی آج دبئی سے لاہور کی آمد کے موقع پر استقبال کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف بھی عام انتخابات کی مہم کے لئے پاکستان میں موجود ہونگے۔

مریم نواز آج ہفتہ کی سہ پہر تین بجے دبئی سے لاہور پہنچ رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نےبھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ مریم نواز وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی اور ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں خوش۔آمدید۔ امید _سحر کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔