بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کے طیارے میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے طیارے میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف 5 اکتوبر کو لندن گئی تھیں اور کم و بیش ساڑھے 3 ماہ بعد اب وہ وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔

مریم نواز کی واپسی

مریم نواز گزشتہ رات لندن سے دبئی پہنچی تھیں جہاں سے وہ آج سہہ پہر لاہور پہنچیں گی۔

طیارہ لندن روانہ ہونے والا تھا کہ اس میں سوار ایک مسافر کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔

مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں آئی ، ابتدائی طبی معائنے کے بعد مسافر کو طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دل کی تکلیف میں مبتلا مسافر کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی ہے اور اسے مسلم لیگ (ن) کا دیرینہ کارکن کہا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طیارےکی روانگی میں تاخیر کارکن کی طبیعت کی خرابی تھی،کارکن کو فوری طبی امداد کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔