بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کیپٹل ڈویلپمنٹ کی طرح ایک اتھارٹی ،کہاں لکھا ہے تنقید نہیں ہو سکتی،بابراعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کے دوران بابراعوان نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں کوئی ایسا شخص ہی نہیں جسے دھمکی دی گئی ہو،کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن پر تنقید نہیں ہو سکتی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بابراعوان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے الیکشن کمیشن بھاگا ہے کہتا ہے کر لو جو کرنا ہے،جس شخص کی توہین ہوئی ہے وہ سامنے آئے،الیکشن کمیشن ایک اتھارٹی ہے جس طرح کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے ۔بابراعوان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں عورت کو ٹریکٹرٹرالی کہا گیا، کوئی پرچہ نہیں ہوا،ایک آدمی اسلامو فوبیا پر بولتا ہے اس کو یہودی کہہ رہے ہیں ، کوئی پرچہ نہیں ہوا،میں وکیل ہوں میں نے کہاں بھاگنا ہے، بھاگنے والوں کو تو سرکاری جہاز دیئے جاتے ہیں۔