بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کردیا گیا

چیف آرگنائزر مسلم لیگ نواز (ن) مریم نواز شریف کا ائیر پورٹ سے جاتی امراء کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ اڈا پلاٹ سے ہوتی ہوئیں جاتی امراء پہنچیں گی۔

مریم نواز شریف جاتی امرا کے لیے شہر کے اندر سے نہیں جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کیا گیا۔

مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست رنگ روڈ اڈا پلاٹ پہنچیں گی۔ وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ سے اڈا پلاٹ پہنچیں گی۔ مریم نواز کا اڈا پلاٹ پر پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔

مریم نواز اڈا پلاٹ پر کارکنان سے خطاب کریں گی۔ اڈا پلاٹ چوک سے جاتی امرا تک ریلی کی صورت میں پہنچیں گی۔