بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لال حویلی خالی کروانے کا معاملہ، عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی سول جج نوید اختر نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کروانے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی ہے اور فیصلے میں کہاہے کہ عدالت کسی ادارہ کو قانون کے مطابق کارروائی سے نہیں روک سکتی ،یہ مقدمہ 15فروری کو سماعت کیلئے مقرر ہے ، فریقین تاریخ پر پیش ہوں ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔

، دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹروقف املاک آصف خان کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنےجارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں، لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے ایف ا?ئی اے اور پولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی خط لکھا ہے۔