بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور(نیوزڈیسک )لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیا۔

لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی ای کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی تھی جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کو منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی جب کہ عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

عدالت نے شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج کردی۔

عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز و دیگر کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔