اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل کادن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پریادرکھاجائے گا،اسمبلی توڑنے کاغیرآئینی عمل ختم ہوناچاہیے،
عمران خان اورعارف علوی قوم کے مجرم ہیں ،سب سے پہلے اسمبلی بحال ہونی چاہیے ،ہربات کافیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا،انہوں نے کہاکہ عمران خان تم سازشی آدمی ہوتم ٹائوٹ ہو،عمران خان اوران کے حواریوں نے اقتدار بچانے کے لیے آئین سے کھلواڑ کیا









