بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے ، ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا ، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراءپر لاگو ہوگی ، باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں ۔