بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہو گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی تحلیل اور کابینہ ختم ہونے کے بعد خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  فرح خان آج ہی پاکستان سے دبئی روانہ ہوئیں، فرح خان کے شوہر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ دنوں متعدد بار فرح نامی خاتون کا نام لیا اور اُن پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔