بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت سے ریاض محمود مزاری،احسان وداؤد جان مزاری کی ملاقات،علاقائی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 لاہور (ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، وفاقی وزیر پاکستان سپورٹس سردار احسان مزاری اور داؤد جان مزاری نےان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان اور پنجاب کی علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ، رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔