بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

یکم فروری سے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس شروع ہوگی۔ افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کریں گے۔
کراچی کا بے ہنگم ٹریفک اور آمدورفت کے لئے سواری کے انتظار میں کھڑی خواتین جن کا بسوں میں سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں، لیکن اب سندھ حکومت نے خواتین کو سہولیات دینے کی ٹھان لی ہے۔
شہر قائد میں اب خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے، جس میں کنڈیکٹر بھی خاتون ہونگی۔
خواتین کا کہنا ہے کہ اکثر ڈرائیور صحیح اسٹاپ پر بس نہیں روکتے جس وجہ سے خواتین کو چلتی گاڑی میں اترنا اور چڑھنا پڑتا ہے اس بس کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کنڈیکٹر بھی لیڈیز ہیں اور مسافر بھی لیڈیز ہیں۔
پنک پیپلز بس سروس کے ہیڈ آف ایڈمن محمد مستقیم نے سماء کو بتایا کہ ہمارا مشن خواتین کو بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنک پیپلز بس سروس طالبات اور خاص طور پر دفاتر جانے والی خواتین کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔
بدھ سے کراچی سڑکوں پر نظر آنے والی پنک پیپلز بس سروس شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا سبب بنے گی لیکن اس کے ساتھ ہی گھروں سے نکلنے والی خواتین کے لیے ایک بہت بڑی سہولت بھی ثابت ہوگی۔