بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران الیکشن کی ڈیمانڈ سے پہلے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئےکردار اداکریں،چوہدری شجاعت

لاہور( ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ مختلف لیڈران کے بیانات ہیں ،عمران خان الیکشن کے بیان یا ڈیمانڈ سے پہلے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈران چاہے حکومت میں شامل ہیں یا اپوزیشن میں سب بیانات پر بیانات دے رہے ہیں ۔ جس سے تاجران ڈر کر قیمتوں کو اوپر نیچے کر رہے ہیں ۔بیانات دیتے وقت اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ اس سے تاجران اور عوام پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔عمران خان کو بھی بیانات دیتے وقت یہ سوچنا چاہیے کہ ان کے بیان سے تاجر برادری میں تفشیش کی لہر پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان الیکشن کے بیان یا ڈیمانڈ سے پہلے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن ہو جانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی ۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معاشیات کی بحالی ہے ۔ جس پر تمام لیڈران کو جامع پالیسی مرتب دے کر اس مسئلے کو فلفور حل کرنا چاہیے ۔