لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اور علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
زارا نعیم ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔
https://twitter.com/ZaraNaeemDar/status/1619799294609084416?s=20&t=C35OZUWHXkZu28BHlH3hxg
زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1619776279481581570?s=20&t=58izvx-SnJz91amFJ9IbVQ
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیلفی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔
کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔









