بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالے افراد کے نام سامنے آگئے ، ایک خاتون بھی شامل

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہیدہونے والوں کے نام سامنے آگئے، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں 28 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں،شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالوں میں انسپکٹر دوران شاہ خان، اے ایس آئی لیاقت خان، شہریار شامل ہیں، دھماکے میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں محمدعلی، طاہر خان، نسیم شاہ، گل شرف خان ،مسعود احمد، عبدالودود اور لیاقت اللہ بھی شامل ہیں ، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون رشید ہ بی بی بھی جاں بحق ہوئیں جو پولیس کوارٹرز کی رہائشی ہیں ۔