اسلام آباد(ممتاز نیوز )قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 3 فروری تک درخواستیں ارسال کریں،درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائے،رخواست کے ساتھ مبلغ 40 ھزار روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کیا جائے،سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں،پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار ھاوس نمبر ایک اسٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر درخواستیں ارسال کریں۔
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں








