جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سینئر نائب صدر محمودالحق ڈوگر اور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے پشاور میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں تشویش کا باعث ہیں،قوم کو متحدہوکرامن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے ہوں گے۔پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد کے اندرخودکش حملے پر اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں (ن) لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ نوازشریف دورحکومت میں ملک سے دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایاکردیاگیاتھا لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد آنے والی عمران خان کی حکومت میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو پائیدار بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،عمران حکومت میں اچھے برے دہشت گردوں کا بیانیہ بنایاگیااور ان سے مذاکرات کی کوشش کی گئی جس سے دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں دہشت گردی کے خلاف بڑھتی ہوئی کارروائیاں دراصل عمران حکومت کی ناقص پالیسی اور کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں۔شیخ سعیداحمد،محمود الحق ڈوگر اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت کو اتحادی حکومت کو جہاں معاشی چیلنجزدرپیش ہیں وہاں دہشت گردوں کادوبارہ سراٹھانا بھی بہت بڑامسئلہ ہے اور عوام کو ایک بارپھر متحدہو کر حکومت اور مسلح افواج کے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو کامیاب بناناہوگا۔
پشاورخودکش حملہ قابل مذمت،دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات عمران حکومت کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں،رہنما(ن)لیگ سعودی عرب








