بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بزدارکووزیراعلیٰ لگاناتھالگادیتےمجھےکیوں نیب کےپاس بھجوایا،عبدالعلیم خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )رکن پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاستدان علیم خان نے کہا ہے کہ 5 سیٹوں کے لیے سمجھوتے کرنے تھے تو تحریک کیوں چلائی؟ کیا نیا پاکستان چوہدری پرویزالہٰی بنائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ کسی نے پارٹی میں علیم خان سے آدھی قربانی بھی دی تونام بتائیں؟ علیم خان نے کہا ہے کہ اگر عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھا تو مجھے نیب بھجوانے کی کیا ضرورت تھی، ایم پی اے بننے کے بعد ایسا کیا کردیا تھا کہ نیب سے نوٹس آگیا۔علیم خان نے کہا کہ جلسے جلوسوں میں کوشش کی عمران خان کا ساتھ دیں، میں نے عمران خان سمیت کسی پر احسان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جتنا ساتھ میں نے عمران خان کا دیا ہے اس سے آدھا بھی کسی نے دیا ہے تو اس کا نام بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے بننے کے اگلے 15 دن میں چار بار نیب کے دفتر بلایا گیا، 26 جولائی سے پہلے تو میں نے کبھی نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، فروری میں نیب نے مجھے دوبارہ بلایا اور وہاں ہی بٹھا لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہت ساری باتیں ایسی تھیں جو چاہتا تھا قوم کے سامنے رکھوں، 2011 میں عمران خان اور میاں محمود الرشید نے کہا جلسہ آپ نے آرگنائز کرنا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کے الیکشن کے لیے بھی ہم نے فنڈ ریزنگ کی۔علیم خان نے کہا کہ 2018 تک تمام جلسے جلوسوں کے لیے ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا، میں نےکسی پر احسان نہیں کیا، میں نےاپنے ملک کی ترقی کے لیےکیا، میرا کاروبار تھا، حکومت کے سامنے کھڑے ہونا آسان نہیں ہوتا، 126 دن کے دھرنے میں دن رات وہاں موجود رہا، جب میں سنتا ہوں علیم خان نے پی ٹی آئی سے غداری کی تو افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، خان صاحب فرح کا کیا کردار تھا؟عليم خان کا کہنا تھا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کیخلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا، امریکی سفیر کو آپ کےسامنے ملاتھا۔

بزدارکووزیراعلیٰ لگاناتھالگادیتےلیکن مجھےکیوں نیب کےپاس بھجوایا،