بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور دھماکے پر افغان طالبان کا بیان سامنے آگیا

کابل:افغانستان نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
افغان دفتر خارجہ سے پشاور دھماکے پر جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارت افغانستان مساجد میں نمازیوں پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو مقدس مذہب اسلام کی تعلیمات کے منافی سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان افغانستان سے بارہا ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں اور اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
پشاور سول لائنز کی مسجد میں پیر کو ہونیوالے خودکش حملے میں اب تک 59 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 150 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، اب بھی مسجد کے ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔