بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت سے استدعا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازعہ ٹوئٹ سے متعلق کیس میں دوران سماعت سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آبادمیںمتنازعہ ٹوئٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، اعظم سواتی نے کہاکہ میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا، ملک کیلئے امریکا سے آیا تھا ،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،جج سیشن کورٹ نے کہاکہ آپ کے ساتھ انصاف ہی ہو گا۔