اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیشنل سیکیورٹی معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کرلیا کریں۔بلاول بھٹو کی ٹويٹ پر جوابی ٹويٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہوگا۔ ہم ابھی خاموش ہیں، اس کو غنیمت سمجھیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزعظم عمران خان بيرونی سازش کو جواز بنارہے ہیں ۔ کيا قومی سلامتی کمیٹی نے 197اراکين اسمبلی کو غدار قرارديا ؟
ہماری خاموشی کو غنیمت سمجھیں،فوادچودھری کا بلاول کے بیان پرردعمل








