facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج میں تاریخ رقم، دو ہندوآفیسرز کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے دو ہندو آفیسرز کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی، ترقی پانے والوں میں میجر ڈاکٹر کیلاش کماراور میجر ڈاکٹرانیل کمار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پا ک فوج میں تاریخ رقم ہوگئی دو ہندو آفیسرز کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، میجر ڈاکٹر کیلاش کماراور میجر ڈاکٹر انیل کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار1981 میں پیدا ہوئے اور تھرپارکے رہائشی ہے، کیلاش کمار نے 2008 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیاجبکہ میجر ڈاکٹر انیل کمارجن کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے وہ 1982 کو پید اہوئے اور بدین کے رہائشی ہے ڈاکٹرانیل کمار نے 2007 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔