بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس گلزارکو نگران وزیراعظم بناناقانون کے تحت ممکن نہیں، آئینی ماہرین

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئینی ماہرین کاکہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں۔ جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے اور اب پی ٹی آئی نے ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔کیا جسٹس گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں آئینی ماہرین کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں، قانونی لحاظ سے نگران وزیراعظم کا عہدہ آفس آف پرافٹ ہے۔آئینی ماہرین کے مطابق جسٹس گلزار ریٹائر ہونے کے بعد دو سال تک آفس آف پرافٹ نہیں لے سکتے، نگران وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نا بھی لیں تو بھی قانون کا اطلاق ہو گا۔