اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے باعث این اے33 ہنگو کا ضمنی انتخاب ملتوی کردیا۔حکام کے مطابق ضمنی انتخاب سپریم کورٹ میں زیرالتواء ازخود نوٹس پر فیصلے سے مشروط ہے۔ ہنگو میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ10اپریل کوشیڈول تھی۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کا انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مذکورہ خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 اپریل کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دی تھی۔
این اے33 ہنگو کا ضمنی انتخاب ملتوی








