بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بڑی خوشخبری، گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر مزید آسان کر دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ایکسائز نے بائیومیٹرک تصدیق میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی گاڑی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں۔ اب بائیو میٹرک تصدیق کے بجائے حلف نامے سے ٹرانزیکشن ہو جائے گی۔بزرگ شہری اور اووسیز پاکستانی کسی کے نام پرحلف نامہ دے کراپنی گاڑی رجسٹرڈ اورٹرانسفر کرواسکیں گے۔ بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی عزیز کو تصدیقی حلف نامہ لگوا کر نامزد کریں گے۔ اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانہ سے تصدیق کرواکر ایفی ڈیوڈ دے کراپنے قریبی عزیزکو نامزد کریں گے۔حلف نامے کی تصدیق کے بعد موٹررجسٹریشن اتھارٹی گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی اجازت دے گی۔دوسری جانب اس سہولت کے لئے نئے سسٹم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔