بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی؛ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں دونوں اطراف سے گاڑی پر فائرنگ، معروف تاجر زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں تاجر محمد لاکھانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے مراد علی شاہ نے فائرنگ واقعے کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے معروف بلڈر محمد لاکھانی نورس چورنگی کے قریب اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور دونوں زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بلڈر محمد لاکھانی پر فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی سندھ سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔