بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر صاحب ریکارڈ آگیا ہے، مبارک ہو،ایڈیشنل سیشن جج کا مسکراتے ہوئے فوادچودھری کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فوادچودھری کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے وکیل بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صاحب ریکارڈ آگیا ہے مبارک ہو،جس پر فواد چودھری کے وکیل نے کہا خیر مبارک۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست پر سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں موجودتھے۔

تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہو ا،ایڈیشنل سیشن جج نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر صاحب ریکارڈ آگیا ہے مبارک ہو،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ خیر مبارک۔