بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر (Zoe Ware) کی ملاقات ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مطابق ملاقات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

مریم نواز اور زوئی وئیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کی ویڈیو بھی ن لیگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔