اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے،اس خط کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔اپنے ایک بیان میں سابق صدرنے کہا کہ عمران خان ہر دن سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے،نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے ، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔
عمران خان ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے،آصف زرداری








