بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل ساحر شمشاد مرزاکادورہ سعودی عرب، سعودی وزارتِ دفاع ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر الطیب سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق)چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور سعودی وزارتِ دفاع ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر الطیب سے ملاقات کی ہے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کے درمیان دوطرفہ پیشہ ورانہ امور اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت پاک سعودی دفاعی امور کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا.