بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری،پولنگ16مارچ کوہوگی

کوئٹہ(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ 3 فروری کو پبلک نوٹس کردیا جائے گا ۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے ۔13 فروری تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ 16 فروری تک اپیلیٹ پینل کے پاس کاغذات مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلیں جمع کرائی جاسکیں گی ۔ 20 فروری کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائےگا ۔ کاغذات نامزدگی 22 فرور ی تک واپس لئے جاسکیں گے ۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشان 23 فروری کو الاٹ ہوں گےجبکہ پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔ این اے 265 کوئٹہ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز 3 لاکھ 20 ہزار 931 ۔ مرد ووٹرز ایک لاکھ 81 ہزار 583 جبکہ خواتین ووٹرز ایک لاکھ 39 ہزار 348 ہیں ۔ اس حلقہ سے 2018 میں تحریک انصاف کے قاسم سوری منتخب ہوئے تھے ۔ نادرا رپورٹس اور بدترین دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر قاسم سوری کو 2019 میں الیکشن ٹریبیونل بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی سیٹ بھی کیا تھا ۔