فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں طلباء اور طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ۔سول لائن پولیس نے مبینہ 14سالہ منشیات سپلائی کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے کر تفتیش کا آ غاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی سکیورٹی اہلکاروں نے ایک چودہ سالی لڑکے علی اکبر کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ یونیورسٹی میں مبینہ طور ہر منشیات سپلائی کر رہا تھا جس کو سکیورٹی اہلکاروں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پیش کر دیا جس سے یونیورسٹی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور مبینہ طور ہر یونیورسٹی انتظامیہ نے منشیات کی سپلائی کے اس واقعہ کو چھپانے کی کوششیں شروع کر دیں تا ہم پولیس حکام نے معاملہ سامنے آنے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ملزم کو حراست میں لینے کا حکم دیا جس ہر سول لائن ہولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ایس ایچ او سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزم سے اس نیٹ ورک کو چلانے میں ملوث ملزموں بارے تفصیلات لی جا رہی ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی میں منشیات کی سپلائی بارے یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا بعد ازاں یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کو ہی یونیورسٹی سے باہر قرار دے کر خود کو بری الزمہ قرار دے دیا ہے۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں طلباء اور طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا








