رہنما تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات یا مردم شماری کو جواز بنا کر انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں جنگ چھڑ جائے یا امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو جائے تو آئین میں انتخابات ملتوی ہونے کی گنجائش موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ الیکشن ملتوی کرنے والے آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے،مزید کہا کہ عمران خان کسی کیس میں نااہل ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
دوسرے جانب آج ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی دردناک اور تکلیف دہ سانحہ ہے لیکن بد قسمتی سے اس پر سیاست کی جا رہی ہے، پشاور حملے کو استعمال کرکے یہ الیکشن آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
معاشی مشکلات انتخابات ملتوی کرنے کا جواز نہیں ہوسکتی،بیرسٹر علی ظفر








