بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو سیرت النبیؐ کی بات کرتے ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو سیرت النبیؐ کی بات کرتے ہیں۔علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہاں ملک کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، بہت کم لوگ ہیں جو ثابت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خارجہ پالیسی کی بات نہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے امریکہ یا لندن میں ہوں یا اسلام آباد میں ہوں؟ پاکستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہونے کی ابتداء ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ سب اس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دو گے؟