بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید کی گرفتاری ،گھر پربچے موجود تھے نہ ہی شیشے توڑے گئے ،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسلام آباد پولیس نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔

کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔ شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔

انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ غلط بیانی سے گریز کیا جائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔