بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں گورنر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہدایات جاری کریں گے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بریفنگ دیں گے ۔