بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی(ممتازنیوز) کراچی میں ایک خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد وہاں موجود ڈی ایس پی کو تھپڑ بھی جڑ دیا۔
ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول کی بات بن گئی ہے، کئی دفعہ تو لوگ چوری پر سینہ زوری کرتے نظر آتے ہیں، وہ ناصرف ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ اہلکاروں پر دھونس بھی جماتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے مصوروف ترین علاقے پی آئی ڈی سی کے تریفک سگنل پر بھی پیش آیا ہے جس کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرخاتون کی کار کو روکا گیا تو اس خاتون ناصرف پولیس افسر کےساتھ بدتمیزی کی بلکہ پولیس افسر کو دھکے دیے اور تھپڑ بھی جڑ دیا۔
پولیس افسرسے بدتمیزی پرخاتون کوقریبی تھانے لے جایا گیا جہاں خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سےمعذرت،بیچ بچاؤ کے باعث معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ خاتون نےغلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی جس کےباعث قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔
2019 میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں گاڑی میں سوار ایک خاتون کو ٹریفک سگنل توڑنے پر روکا گیا تھا۔
چالان ہونے پر خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار کو برا بھلا کہا تھا، ویڈیو شیئر ہونے پر خاتون نے معافی مانگی تھی۔