بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور دھماکہ: 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی کانسٹیبل ذیشان3دن بعد دم توڑ گیا

پشاور پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل ذیشان3 دن بعد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ترجمان ایل آرایچ کے مطابق پشاور دھماکے میں شہداء کی تعداد102ہوگئی،35زخمی زیرعلاج ہیں جن میں 6افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ شہید کانسٹیبل ذیشان کا تعلق مردان کے علاقے کاٹلنگ سے تھا۔ ذیشان کی دو ماہ پہلے شادی ہوئی تھیں اور 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ شہید کانسٹیبل دو سال پہلے پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

دوسری جانب کانفرنس کے دوران آئی جی خیبرپختونخوا کہنا ہے کہ ہم نے بے شک وردی پہنی ہے مگر ہم بھی انسان ہیں، ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے مکمل آگاہی ہے، میں زیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گا، صرف یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم ایک ایک شہادت کا بدلہ لیں گے، ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے نیٹ ورک کو چاک کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔